کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 236 کے مختلف پولنگ اسٹیشن پر تاخیر سے پولنگ کے آغاز اور انتخابی عمل میں بدنظمی کی شکایات کے ساتھ جہاں ایک طرف ووٹرز بغیر ووٹ دیے گھر واپس جانے پر مجبور ہوئے وہیں یہ حلقہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا ہے۔
اسی حلقہ میں شامل رہائشی علاقے گلستان جوہر میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن کے آخری کمرے میں جاکر سوگئے تھے، جس کےباعث پولنگ اسٹیشن پر مرد اور خواتین ووٹرز کی لمبی قطار لگ گئی، پریزائیڈنگ افسر کے خلاف پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کی شکایات کا انبار لگ گیا۔
NA236 Need more time for vote, voting process is very slow pic.twitter.com/KvmRnnyn0T
— Irfan Khan (@IrfanKhan442051) February 8, 2024
اس پولنگ اسٹیشن پر صبح ووٹنگ کا عمل بھی 10 بجے کے بعد شروع کیا گیا تھا، پولنگ اسٹیشن پر ڈی آئی جی ایسٹ کی آمد پر پریزائیڈنگ افسر اٹھ کر باہر آئے تاہم ان کا موقف تھا کہ ان کی طبیعت گزشتہ شب سے ہی خراب ہے، ان کا تعلق کراچی میونسپل کارپوریشن سے ہے۔
یوں تو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنے ایک بیان میں واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پولنگ کا عمل 5 بجے شام اپنے مقررہ وقت پر ہی ختم ہوگا، تاہم این اے 236 میں شامل رہائشی فلیٹوں پر مشتمل اسکیم عسکری فیز 4 میں پولنگ کا عمل 3 بجے سہ پہر شروع ہوسکا۔
7.5 hours late. Askari IV residents can finally vote….who will be answerable for this? https://t.co/nvvv6XiJ0J
— Adeel Azhar (@adeel_azhar) February 8, 2024
یہاں موجود رجسٹرڈ ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ صبح سے پولنگ کے آغاز کے منتظر تھے، جو صبر آزما انتظار کے بعد 3 بجے ممکن ہوا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولنگ کا عمل 5 بجے بند کرنا سراسر زیادتی ہوگی، عسکری فور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار کے لگ بھجگ ہے۔
اسی حلقہ میں شامل ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع حشمت میموریل اسکول میں پولنگ اسٹاف کے نہ پہنچنے کے باعث پولنگ کا آغاز ہی نہیں ہوسکا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی اس حلقے کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، تاہم اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
It is now 4:15. Waited at the polling station for an hour and a half because they said officers are here but the presiding officer STILL has not come and they have not started the vote yet. @ECP_Pakistan
This is outrageous. https://t.co/rQvFw4Kp4f— leena 🇵🇸 🫒 🍉 (@leeenaz) February 8, 2024
ایکس پر مختلف ووٹرز کی جناب سے پوسٹ کیئے گئے پیغامات کے مطابق پولنگ عملے کی عدم موجودگی کے باعث ووٹرز این اے 236 کے مختلف پولنگ اسٹیشن کے باہر گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد ووٹ کاسٹ کیے بغیر ہی واپس جانے پر مجبور ہوئے۔