ووٹ ڈالنے آئے محسن نقوی سے خاتون ووٹر کا دلچسپ مطالبہ

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے ریواز گارڈن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 42 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

محسن نقوی ووٹ ڈالنے جب پولنگ اسٹیشن گئے تو ایک خاتون ووٹر نے بلند آواز میں ان سے ایک دلچسپ مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ چونکہ اب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بھی منتخب ہو چکے ہیں اس لیے اس تناظر میں خاتون ووٹر نے ان سے کہا کہ بابر اعظم کو کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جائے۔

یادرہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی تھی۔

کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کپتان بابر اعظم سے بھی زیادہ تنقید سابقہ چیئرمین ذکاء اشرف پر ہوئی تھی۔ چند روز قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے جس کے بعد  سے کرکٹ شائقین  کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘