قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک کسی بھی دن بلایا جاسکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر جب مناسب اور ضروری ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت صدر مملکت الیکشن کے بعد 21 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں لہٰذا 29 فروری تک کسی بھی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لیے قانونی فورمز موجود ہیں، قانون کا عمل جاری رہنا چاہیے، اگر کسی سے زیادتی ہوئی ہے تو اسے انصاف ملنا چاہیے۔

مرتضٰیٰ سولنگی نے کہا کہ کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو اسے قانونی فورمز سے ہی رجوع کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملکی قوانین کے تحت مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ لوگوں کی مشکلات دور ہوں گی‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے علاوہ وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داری بھی ان پر ہے، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے لیے سمری پر ان کے دستخط ہوں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ قانونی طور پر جب مناسب اور ضروری ہوگا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت صدر مملکت الیکشن کے بعد 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں اس لحاظ سے 29 فروری تک کسی بھی دن اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کا کوئی بھی رکن وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب لڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں