کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 6.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 6.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
گزشتہ 4 سالوں کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں مجموعی طور پر103.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
مالی 20-2019 کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں24.0 ملین ڈالر، مالی 21-2020 کے دوران 0.9 ملین ڈالر، مالی 22-2021 کے دوران 29.3 ملین ڈالرجبکہ سال 23-2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 49.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔