پی ایس ایل 9 کا رنگا رنگ آغاز آج، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ پرفارم کرے گا۔ افتتاحی تقریب شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگی جس میں شاندار آتش بازی اور لیزر شو کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ تقریب کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اور 2 مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جس کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کریں گے۔

پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ کی میزبانی بھی اس مرتبہ کراچی کو دی گئی ہے اور 18 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 34 میچوں میں سے 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔ کراچی سب سے زیادہ 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، 2 ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 3 سال تک شاندار ترانے گانے والے علی ظفر نے کئی برس بعد پھر پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور یہ ترانہ بھی بے پناہ مقبول ہوا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران میچ کب کھیلے جائیں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رمضان المبارک کے دوران میچوں کے اوقات کا اعلان کیا ہے، امکان ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا۔ رمضان میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کرکے اسٹیڈیم کا رُخ کرسکیں۔ دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جبکہ ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا