اداکار ستیش کوشک کا انتقال: کمرے سے مشکوک ادویات برآمد

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک کے انتقال کے بعد پارٹی کے مقام سے مشکوک ادوایات ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار ستیش کوشک ہولی کے موقع پر دہلی کے علاقے بجواسن کے ایک فارم ہاؤس میں دیگر اداکاروں کے ساتھ پارٹی میں شریک تھے۔

ستیش کوشک کے انتقال کے بعد بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس پارٹی والے کمرے سے مشکوک ادویات ملی ہیں جنہیں ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی آنا باقی ہے جس کے بعد اس بات کا تعین کیا جا سکے گا کہ آیا ان کی موت ان ادویات کے استعمال سے ہوئی ہے یا کسی اور وجہ سے ہوئی۔

یاد رہے کہ اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے جمعرات کی صبح انتقال کر گے تھے۔

بھارتی اداکار کی عمر 66 برس تھی اور ان کی موت کی خبر سب سے پہلے ان کے قریبی دوست انوپم کھیر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم