دُنیا کو خسرے کے شدید خطرے کا سامنا، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے دنیا بھر میں خسرہ کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں اس بیماری کے 30 لاکھ 6,000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھے ۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت میں خسرہ اور روبیلا کے بارے میں ٹیکنیکل ایڈوائزر نتاشا کروکرافٹ نے کہا ہے کہ خسرہ کے بارے میں ہم انتہائی فکر مند ہیں۔

 قاہرہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے انہوں نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ 2022 میں خسرہ کے کیسز میں اتنے زیادہ اضافے کو سامنے رکھتےہوئے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ سال بہت زیادہ مشکل آنے والا ہے۔

 

انہوں نے انتباہ کیا کہ اس وقت دنیا بھر کے نصف سے زیادہ ملکوں کے بارے میں خیال ہے کہ اس سال کے آخر تک ان میں خسرہ کی وبا کے پھوٹنے کا بہت زیادہ خطرہ ہوگااور ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 14 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو بیماری کا خطرہ لاحق ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی علاقے میں اس وبا کو روکنے کے لیے کم از کم 95 فیصد بچوں کو اس بیماری سے بچاؤ کے لیے مکمل حفاظتی ٹیکے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن عالمی سطح پر ویکسینیشن کی شرح 83 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ خسرہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ کرتا ہے اس کی وجہ سےلاحق ہونے والی سنگین ترین پیچیدگیوں میں نابینا پن ، دماغ میں سوجن، اسہال، اور سانس کے شدید انفیکشنز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں