رانچی ٹیسٹ: روی ایشون نے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے انگلینڈ کے خلاف ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی ہے۔ رانچی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ایشون نے بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر بھارتی لیجنڈ اسپنر انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وہ اپنے گراؤنڈز پر 59 ٹیسٹ کھیل کر اب تک 354 وکٹیں اپنے نام  کے آگے درج کرواچکے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ لیجنڈ لیگ اسپنر انیل کمبلے کے نام تھا وہ 63 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 350 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

رانچی ٹیسٹ میں آف اسپنر نے 35 ویں مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ 5 یا زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا اور اس ریکارڈ میں انیل کمبلے کی برابری کی۔

بین الاقوامی کرکٹ میں رچرڈ ہیڈلی 36 بار، شین وارن 37 مرتبہ اور متھیا مرلی دھرن 67 بار ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ایشون ان تینوں کے بعد زیادہ 5 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔

بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں روی چندرن ایشون 354 وکٹیں لے کر پہلے، انیل کمبلے 350 وکٹیں لے کر دوسرے جبکہ ہربھجن سنگھ 265 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

کمبلے نے اپنے 132 ٹیسٹ میچوں میں 619 وکٹیں حاصل کیں، ایشون نے اب تک 99 ٹیسٹ میچوں میں 507 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں کرکٹ ٹیسٹ 7 مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جو اس آف اسپنر کا 100 واں ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟