شاہ رخ خان بیٹی سہانا خان کے ہمراہ کس فلم میں، کب اسکرین پر آ رہے ہیں؟

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ایکشن میں جلوہ گر ہوں گے، ان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ مئی 2025 میں ریلیز ہوگی۔

فلم ساز سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کنگ مئی 2025 میں ریلیز ہوگی، جس میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پہلی فلم کے بارے میں خبروں نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو کافی پرجوش کردیا تھا۔ سہانا خان کی پہلی فلم دا آرچیز میں شمولیت کے بعد یہ گونج تھی کہ کنگ خان نے بیٹی کے ساتھ پراجیکٹ روک دیا ہے، لیکن اب ایک بار پھر یہ خبر آئی ہے کہ شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی کے ہمراہ فلم ’کنگ‘ مئی 2025 میں ریلیز ہوگی۔

پنک ویلا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باپ بیٹی کی جوڑی نے پہلے ہی اس کی تیاری شروع کر دی ہے، اس کی ٹریننگ ہو رہی ہے اور وہ (سہانا) اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ کچھ پریکٹس سیشنز میں بھی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سدھارتھ آنند اس فلم کو ایس آر کے کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کریں گے۔

اس فلم کی کاسٹ کے لیے آڈیشنز شروع ہو چکے ہیں،اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو کنگ 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، زویا اختر کی دی آرچیز کے بعد یہ سہانا کا دوسرا پروجیکٹ ہوگا تاہم وہ اپنے والد کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہوں گی۔

دریں اثنا شاہ رخ خان یش راج فلمز کی پٹھان سیکوئل اور سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر بمقابلہ پٹھان پر بھی کام کررہے ہیں، رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ ایک پراجیکٹ کے لیے قریبی دوست کرن جوہر کے ساتھ دوبارہ مل رہے ہیں، تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

سیاحتی ویزے پر سخت پابندیاں، پیدائش کے لیے امریکا سفر کرنے والوں کے لیے وارننگ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں