29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہی ہونا ہے، اسحاق ڈار

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد 21 روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے مگر صدر نے اعتراضات عائد کردیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ صدر مملکت کو چاہیے تھا کہ اس معاملے کو طریقے سے حل کرتے۔ صدر کے اعتراضات پر وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ ’اب 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہی ہونا ہے‘۔

انہوں نے کہاکہ جن ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن ہو چکا اسپیکر نے ان سے حلف لینا ہے، صدر کیسے کہہ رہے ہیں کہ ایوان مکمل نہیں ہوا، آئین کو مجموعی طور پر پڑھا جائے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے، اور موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک ایوان مکمل نہیں ہو سکتا۔

’مسلم لیگ ن سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘

اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے جس کی صدارت نواز شریف کریں گے اور اس میں ہم نے اہم فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور گورنر کے ناموں کا اعلان کل ہو جائے گا، وہاں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مل کر حکومت بنانے جا رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جے یو آئی بھی بلوچستان سمیت مرکز میں بھی ہمارے ساتھ چلے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم مل کر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان کا انتخاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ