فواد چودری کی اہلیہ اور بھائی عدالت میں پھر الجھ پڑے، سخت جملوں کا تبادلہ

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد کی سماعت کے دوران فوادچودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری اور ان کے دیور فیصل چوہدری میں ایک بار پھرتلخ کلامی ہوئی۔

دونوں فواد چوہدری کے سامنے ہی ایک بار پھر الجھ پڑے۔ فیصل چودھری وکیل قیصرامام سے بات کررہے تھے کہ حبافواد کی مداخلت پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔

حبا چوہدری نے فیصل چوہدری سے کہا کہ وہ قیصرامام کو اپنا کام کرنے دیں، وہ پروفیشنل وکیل ہیں۔

اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ’تم بَک بَک کرتی ہو‘ اس پر حبا نے جواب دیا کہ ’تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو‘۔

اس دوران فواد چودھری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔  حبا فوادچودہری کی فواد چودہری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔

حبا نے ماموں سے کہا کہ ’آپ بھی فیصل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس پر فیصل نے مداخلت کی اور کہا کہ ’بکواس بند کرو بزرگوں کے ساتھ کس طرح بات کر رہی ہو‘۔

اس پر حبا بھی خاموش نہیں رہیں اور کہہ دیا کہ ’یہ بزگ ہیں تو بزرگ بن کے رہیں، بکواس تم کررہے ہو‘۔

اس ساری صورتحال پر فواد چودری نے بھائی سے کہا کہ ’فیصل یار تم جب آتے ہو پنگا ہوجاتا ہے‘۔

بعد ازاں فیصل چوہدری کے ماموں انہیں پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘