منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلی بننے پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے، پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے کے طلبا کے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی ملاقات، کرسٹن ہاکنز نے مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ #USA #Pakistan #MaryamNawaz #WENews pic.twitter.com/cyLsal0OFM
— WE News (@WENewsPk) March 12, 2024
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔