نومنتخب صدر پاکستان کو تاجک صدر کا تہنیتی فون

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تاجک صدر امام علی رحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بذریعہ فون ہونے والی گفتگو میں دونوں صدور کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان برادر ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیوں کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے لیے دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے آبی وسائل کے اہم شعبے میں تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

رمضان المبارک اور نوروز کی مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو نوروز کی آمد پر بھی مبارکباد دی۔

تاجکستان کے صدر نے آصف علی زرداری کو دورہ تاجکستان کی دعوت دی۔ صدر مملکت نے مبارکباد کے پیغام، نیک خواہشات پر تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے