اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چارج سنبھال لیا ہے، انکو خارجہ امور متعلق بریفنگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک کا بنیادی رکن ہے، پاکستان سارک میں اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے، اور پاکستان کی پہلی ترجیح غزہ میں محصور عوام کے لیے امداد کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملہ قابل مذمت ہے، رفح میں خوراک کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں کی پاکستان بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر قابل مذمت ہے، بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کو عرصہ دراز سے قید رکھا ہوا ہے۔ بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ