پاکستان ہائی کمیشن نے بھارتی یاتریوں کے ویزے جاری کر دیے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھارتی یاتریوں کے ویزے جاری کردیے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رواں ماہ 166 بھارتی سکھ یاتریوں کے ویزے جاری کیے گئے، سکھ یاتریوں کو مذہبی مقامات پر آنے کی اجازت دینے کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کا ایک روزہ دورہ کیا ہے، وزیر اعظم نے امیر کویت کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس دوران پاکستان اور برونائی کے مابین دوطرفہ مشاورت اور تعاون کا ورچوئل افتتاحی دور بھی منعقد ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے عالمی تنظیموں کے سربراہان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر خطوط لکھے ہیں، خطوط میں وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، پاکستان   کشمیریوں کی جاری جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ پاکستان یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ  کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی فورسز کے غزہ پر جاری حملوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستان  یواین اور عالمی برادری پرغزہ جنگ بندی کے لیے اقدامات پر زور دیتا ہے، اور پاکستان آزاد فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز