سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر سب کو ناز ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے میں مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سعودی سفارتخانے میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا، سعودی سفیرنواف بن سعیداحمد المالکی نے محسن نقوی کو وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

سعودی سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔

محسن نقوی نے سعودی سفیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟