1 لاکھ 59 ہزار ڈالر فی لفظ کمانے والا اداکار، فلاپ فلم نےبھی 150 ملین ڈالر کما لیے

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہندی سنیما ہو یا ہالی وڈ، لیڈ اسٹار کی مکالمہ بازی ہی فلموں میں خاص بات ہوتی ہے۔ ہیرو کس طرح ایک لائن فراہم کرتا ہے اور یہ آخر کار پاپ کلچر کا حصہ کیسے بنتا ہے، یہ ایک دلچسپ معاملہ ہے۔ لیکن کیا ہوگا اگر آپ کے ہیرو کے پاس کہنے کے لیے شاید ہی کوئی لائن ہو۔ یہی حال اس ایک اسٹار کا ہے، جو خاموش کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور اس کے بدلے کروڑوں کی فیس لیتا ہے اور بڑی ہٹ فلمیں دیتا ہے۔

وہ اداکار جس کو بولے گئے فی لفظ کا 1لاکھ 59 ہزار ڈالر معاوضہ دیا گیا

دی میٹرکس(The Matrix) فلم کی کامیابی کے بعد لبنانی نژاد کینیڈین اداکار کیانو ریوز ایک بہت بڑے اسٹار بن گئے، اس فلم کے بعد میں 2 سیکوئل آئے، جن میں کیانو ریوزنے سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس اداکار نے دونوں فلموں کی مشترکہ پروڈکشن کے لیے تقریباً 100 ملین ڈالر کمائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیانو ریوز کے کردار نیو (Neo) کے دونوں فلموں میں مکالمے کے صرف 638 الفاظ تھے، جس کا مطلب ہے کہ اداکار نے فلم پر بولے گئے فی لفظ  کے عوض  1لاکھ 59 ہزار ڈالر کمائے۔

کیانو ریوز کا فی فلم معاوضہ

آج بھی فلموں میں کیانو ریوز کو بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے، اداکار نے جان وِک 4 کے لیے 25 ملین ڈالر چارج کیے جو تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں، یہ معاوضہ ہندوستان کے سب سے بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے فی فلم معاوضے سے زیادہ ہے۔

جب کیانو کی ‘فلاپ’ فلم نے بھی 150 ملین ڈالر کما لیے

کیانو ریوز کو باکس آفس پر کامیابی کے ساتھ ناکامی بھی دیکھنا پڑی۔ ان کے کیریئر میں 2021 میں ان کی فلم ‘The Matrix Resurrections’ کی ریلیز ہوئی لیکن یہ کووڈ- 19 وبا کے باعث باکس آفس پر فلاپ رہی، دلچسپ بات یہ ہے کہ فلاپ ہونے کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر اب تک 150 ملین ڈالر (تقریباً 1200 کروڑ بھارتی روپے) کمانے میں کامیاب رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان