اسلام آباد میں سوشل میڈیا صارفین کے سینکڑوں اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے نفرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسداد انتہا پسندی یونٹ نے سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی اور لسانی منافرت پھیلانے والے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاؤنٹس کی نشان دہی کی ہے، جن میں سے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں، باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گرد مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا،اکاؤنٹس کی بندش سے انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں