عدالت میں سیاسی باتیں نہ کریں، 2 ہفتوں میں پالیسی دیں: چیف جسٹس سیکرٹری ایچ ای سی پر برہم

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن میں ڈائریکٹر کی تعیناتی اور ٹرانسفر کے معاملہ پر کیس کی سماعت کی اور سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے 2 ہفتوں میں پالیسی طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت میں سیاسی باتیں نہ کریں ادارے کی پالیسی پیش کریں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ڈائریکٹر کی تعیناتی کی سمری کے لیے نام دینا وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے؟ ہائیر ایجوکیشن میں بابو کا کام ہے وہاں تو بچے مستفید ہی نہیں ہوسکتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھانے کے بجائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں انتظامی کام کو ترجیح دے رہے ہیں، انہوں نے پوچھا کہ خیبرپختونخوا میں پہلی والی حکومت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع بولے کہ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کے پاس پورے صوبے کے ہیڈ ماسٹر کا کنٹرول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پچھلے دور حکومت میں سینیئرز کے بجائے جونیئرز تعینات کیے گئے، چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی باتیں نہ کریں، جسٹس عرفان سعادت نے استفسار کیا کہ اسطرح ڈائریکٹر کی تعیناتی تو مکمل سیاسی ہوگئی۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبرپختونخوا بولے کہ عدالت کوئی طریقہ کار وضع کردے، عملدرآمد کریں گے، جس پر جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ طریقہ کار وضع کرنا حکومت کا کام ہے عدالت کا نہیں ہے۔

تاہم عدالت نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 2 ہفتوں میں پالیسی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ