پراسیکیوٹر جنرل کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط: پتنگ بازی آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی سفارش

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے  پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 میں مزید سختیاں لانے اور دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

جمعرات کو پراسیکیوٹر پنجاب فرہاد علی نے وزیراعلیٰ کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس 2001کوپتنگ بازی سے انسانوں کوبچانےکے لیے نافذکیاگیا، آرڈیننس میں پتنگ بازی کی زیادہ سےزیادہ سزا 3 سال اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

پرسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سزا کم ہونے سے پتنگ بازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، لہٰذا پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، ایسا کرنے سے خطرناک جرم میں ملزمان کا ٹرائل جلد ہوگا اور معاشرے میں ایک ڈربیٹھےگا۔

پراسیکیوٹر نے خط میں مزید کہا کہ پنجاب میں نافذ العمل قوانین پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیصل آباد میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد بھی پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

فیصل آباد میں ہی گلے پر ڈور پھر نے سے موٹرسائیکل سوار ایک اور نوجوان زخمی ہوا، اس کے علاوہ سیالکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں