سرکاری حج اسکیم کی ویٹنگ فہرست میں موجود 405 درخواست گزار کامیاب قرار

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی ویٹنگ فہرست میں موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں۔

باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا بائیو میٹرک کرالیں اور پاسپورٹ اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کروادیں۔

قبل ازیں سرکاری اسکیم کے تحت حج 2024 کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ حکومت نے حجاج کرام کے لیے خصوصی ایپ تیار کی ہے اور جن افراد کو جلدی واپس آنا ہے ان کے لیے 21/22 دن کا پیکج بنایا گیا ہے۔

اس بار مفت موبائل نیٹورک سم فراہم کی جائے گی جس میں 7 جی بی مفت ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے گا۔

حجاج کو ایک کیو آر کوڈ بھی فراہم کیا جائے گا کیو آر کوڈ کا فائدہ یہ ہوگا کہ نہ ہی حاجی اور نہ ہی اس کا سامان کھونے کا ڈر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی