موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع اور موثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع اور موثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بنائی گئی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع اور موثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی زراعت، توانائی، پانی، انفراسٹرکچر اور کئی دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران اور شعبہ ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!