سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اور مالیاتی امور میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے میں پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری مینیجر ذیشان احمد شیخ نے ملاقات کی ہے۔

فریقین نے مشترکہ ترقیاتی حکمت عملی اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان تعلقات، شراکت داری اور روابط کے فروغ سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کے بارے میں وسائل کی فراہمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے نمائندوں نے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں اصلاحات لانے کے لیے حکومتی کوششوں اورعزم کی تعریف کی جس کا بنیادی مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا، سرکاری ملکیتی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ اور نجکاری کو فروغ دینا ہے۔

فریقین نے زراعت، بجلی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع و استعداد کا بھی جائزہ لیا۔

عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے نمائندوں نے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈا اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں