عمران خان کی رہائشگاہ تک رسائی دی جائے: آئی جی پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ سے اپیل

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپیکٹر جنرل آف پنجاب پولیس عثمان انور نے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ تفتیشی افسروں کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کی اجازت دی جائے ۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ٹرائل عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے زمان پارک پہنچی جہاں پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔ کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جس سے قیمتی گاڑیوں کو آگ لگی۔ کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور قانون کو ہاتھ میں لیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں مشتبہ تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی اطلاعات بھی ہیں۔ پولیس کو قانون ہاتھ میں لینے والے کارکنوں کی گرفتاری مطلوب ہے جو زمان پارک میں چھپے بیٹھے ہیں۔

پولیس کو زمان پارک میں رسائی نہ ہونے سے نامزد ملزموں کی گرفتاری نہیں ہو پا رہی۔ عدالت پولیس کے تفتیش کاروں کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کی اجازت دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے