بحیرۂ اسود میں نیٹو رکن ملک بلغاریہ کے خصوصی اقتصادی زون میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک تجارتی کارگو جہاز ڈوب گیا، جبکہ دوسرا جہاز شدید متاثر ہوکر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی افغانستان سے ڈرون حملے کی شدید مذمت، 10 مقامات پر جوابی کارروائی
برطانوی میری ٹائم رسک گروپ کے مطابق ڈوبنے والے جہاز کی شناخت ’الفا وطن‘ کے نام سے ہوئی، جسے شدید نقصان پہنچا اور وہ نامعلوم کارگو سمیت سمندر میں غرق ہوگیا۔ جہاز پر سوار عملے کے بعض ارکان تاحال لاپتا ہیں۔
We’ve got updated intel on Russia’s preparations for a massive strike. I ask you, please, to take care of yourselves and respond to missile threat alerts. Ukrainian services and our Air Force are ready to respond – as much as our defenses allow. And a lot depends on our partners – every country in the world that has the defensive capabilities we need and can provide them to us. It’s very important that there be the political will to do this – particularly in the United States and in Europe.
— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) October 6, 2026
دوسرے کارگو جہاز ’ایبل‘ کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں اناج لدا ہوا تھا۔ بلغاریہ کی ایک فیری نے جہاز پر موجود 18 افراد کو نکال لیا، جن میں 11 ترک اور 7 بھارتی شہری شامل تھے، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملے کو روسی ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ بلغاریہ کے وزیراعظم نے واقعے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا، تاہم حکام کے مطابق ڈرونز کے ماخذ کی حتمی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔













