پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے کمی کے بعد 240200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 772 روپے کمی کے بعد 205932 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 188772 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 2306 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔