اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے اٹھال چوک میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کلب روڈ پر حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں