اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پرکتنا اضافہ ہوا؟

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.96 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر29.45 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے ضروری اشیاء کی قیمتوں بارے حساس عشاریہ (ایس پی آئی) کے مطابق 4 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران کیلا کی قیمت میں 3.57 فیصد، آٹا 2.68 فیصد، انڈے 1.89 فیصد، ایل پی جی 1.89 فیصد، ڈیزل 1.18 فیصد،گڑ0.63 فیصد، چینی 0.41 فیصد، سرسوں کاتیل 0.26 فیصد، دال مسور0.25فیصد، اورآلو کی قیمت میں 0.23 فیصدکی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس خواتین کے جوتوں کی قیمت میں 12.52 فیصد، ٹماٹر11.93 فیصد، مردانہ جوتے 8.70 فیصد، پیٹرول 3.45 فیصد، چکن 2.99 فیصد، کپڑے 2.23 فیصد، پیاز 1.30 فیصد، روٹی 1.03 فیصد، بیف 0.75 فیصد، لہسن 0.70 فیصد، مٹن 0.41 فیصد اور باسمتی چاول ٹوٹا کی قیمت میں 0.14 فیصدکا اضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.83 فیصدکااضافہ ہوا، 17734 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس عشاریہ میں بالترتیب 0.90 فیصد، 0.85 فیصد، 0.93 فیصد اور1.02 فیصدکااضافہ ہوا۔

صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس عشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور