جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے باعث 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ موزمبیق کے صوبے نمپولا کے ساحلی علاقے لونگا کے قریب پیش آیا۔
نمپولا کے سیکریٹری آف سٹیٹ جیم نیٹو نے بتایا کہ بحری جہاز میں کل 130 مسافر سوار تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، 34 افراد لاپتہ جبکہ 5 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔
جیم نیٹو کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 میں سے بچ جانے والے 2 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔