پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، 16 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 415 روپے 83 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp