عید پیکج کی تقسیم، تصاویر شائع ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے انکوائری کا حکم دیدیا

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق افراد میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے کے بارے میں متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بعض سرکاری حکام اور منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے شفاف طریقے سے ساڑھے 8 لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا اور ان خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکج  بینک اکاؤنٹس کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ خاندانوں کو عید پیکیج دیا گیا، پارٹی اور حکومتی پالیسی تھی کہ عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا اسی وجہ سے بحثیت وزیراعلیٰ پیکیج تقسیم کرنے کی کسی تقریب میں شرکت کی اور نہ ہی پیکیج تقسیم کیا، صوبائی حکومت اور پارٹی کی واضح پالیسی کے باوجود چند حکومتی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز  شائع ہوئیں جس پر متعلقہ افراد سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف محض تشہیر کے بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے،  آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امداد یا پیکیج  کے نام پر کسی کی بھی عزت نفس کو مجروح نہ ہونے دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں