پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی، عظمیٰ بخاری

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں خیبر پختونخوا میں کسی کو رمضان پیکج ملا یا نہیں لیکن صرف سوشل میڈیا پر منجن بیچا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانے کی تیاریاں کی تھیں، پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی قاسم سوری پارٹ ٹو بن گئے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پہلے رمضان پیکج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائیں، اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈرامے بازیاں پی ٹی آئی پر ختم ہیں، معلوم نہیں خیبر پختونخوا میں کسی کو رمضان پیکیج ملا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی، جس کا چیئرمین اور انتخابی نشان نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں