بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کیسے ممکن ہے؟ خواجہ آصف نے شرط بتا دی

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اگر کشمیر پر لچک دکھائے تو تجارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں، مگر انڈیا میں انتخابات ہونے تک یہ ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ ایک واقعہ ہوا تھا مگر اب تعلقات مستحکم ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل فلسطین جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے، جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی۔ جبکہ پاکستان پر بھی اس کے اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان فلسطین کی آزادی کے دعا گو اور ان کا حمایتی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کو ایک دن ضرور آزادی نصیب ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایران کو کارروائی کا مکمل حق تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

اپوزیشن کی جنگ اقتدار میں حصے کی ہے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جنگ اقتدار میں حصے کی ہے، کیونکہ مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور دیگر گزشتہ اتحادی حکومت میں ہمارے ساتھ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز