مشال یوسفزئی نادیہ صبوحی سے معافی مانگیں گی؟

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی سیاست میں نئی ہیں، ان کو احتیاط کرنی چاہیے، اگر وہ نادیہ صبوحی سے معافی مانگ لیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سے مشال یوسفزئی کے پیسے لینے کے الزام کے حوالے سے سوال کیا گیا تو جواب میں شوکت یوسفزئی نے کہا ’میں نادیہ صبوحی کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، پرفیکٹ صحافی ہیں، ’جہاں تک مشال یوسفزئی کے نادیہ صبوحی پر الزامات کی بات ہے، مشال یوسفزئی سیاست میں نئی آئی ہیں، ان کو ذرا احتیاط کرنی پڑے گی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بھی پیغام پہنچایا گیا ہے کہ وہ مشال یوسفزئی کو سمجھائیں کہ وہ تھوڑی سی احتیاط برتیں، تھوڑے وقت میں ہی ان کی کافی چیزیں سامنے آرہی ہیں، وہ جلد غصے میں آ جاتی ہیں، ان کو احتیاط کرنی چاہیے۔

کیا نادیہ صبوحی مشال یوسفزئی کی جانب سے معافی مانگنے کی امید رکھیں یا نہ رکھیں؟ سوال کے جواب میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ معافی مانگنے سے کوئی انسان نہ چھوٹا ہوتا ہے نہ بڑا ہوتا ہے، اگر انسان نے غلطی کی ہوتی ہے تو میرے خیال میں غلطی مان لینی چاہیے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔

’وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی مشال یوسفزئی کو پیغام پہنچا دیا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں کافی احتیاط برتیں گی، اگر وہ معافی بھی مانگ لیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں، معافی مانگنے سے انسان کا قد بڑھتا ہے۔‘

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نادیہ صبوحی خیبرپختونخوا کی بڑی اچھی خاتون صحافی ہیں، صوبے میں خاتون صحافی ویسے ہی کم ہیں اور جو ہیں ان کی ہمیں عزت کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی