معین اختر نے آخری فون پر کیا کہا تھا؟ بشریٰ انصاری ذکر کرتے آبدیدہ ہوگئیں

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیجنڈاداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت چکے ہیں مگر انڈسٹری سے ان کی عزیز دوست بشریٰ انصاری انہیں آج تک بھلا نہ پائیں۔ اداکارہ نے ان کی 13 برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئےخراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں بتایا کہ کچھ دوست اور ساتھیوں کے بچھڑنے کا غم بھی اپنوں کے بچھڑنے کے غم سے کم نہیں ہوتا جن کو یاد کرنے پر دل اداس ہوجاتا ہ۔ آج معین اختر کی برسی کے موقع پر اس کی یاد بے ساختہ آئی اور ان کے ساتھ شوٹنگ میں گزرا ہوا وقت ، شرارتیں ڈانٹ ڈپٹ سب باتیں ذہن میں گردش کرنے لگی ہیں۔

پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ میں نے اور معین نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر کام کرنے علاوہ اسٹیج پر بھی کافی عرصے ساتھ کام کیا جہاں ہم پپٹ شو کیا کرتے تھے۔


اداکارہ نے نم آنکھوں کے ساتھ معین اختر کے انتقال سے ایک ماہ قبل کا واقعہ شیئر کیا اور بتایا کہ میں نے 23 مارچ کے ایک پروگرام میں معین کو دیکھا تو وہ بہت زیادہ کمزور دکھائی دے رہے تھے جس کے بعد میں نے فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی تو انہوں نے مجھے ٹال دیا اور کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اور پھر اگلے ماہ اپریل میں ہی وہ انتقال کر گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ معین اختر کو دل کے عارضے کے علاوہ بھی دیگر کئی بیماریاں لاحق تھیں جن کا انہوں نے کبھی کسی سے ذکر نہیں کیا بلکہ آخری وقت تک وہ اپنے کام میں مگن رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹرتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

’پیچیدہ‘ موضوع ’قومی سلامتی‘ کی تعریف کیا ہے؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر شخصیات کی دلچسپ گفتگو

پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون