پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے مابین 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب منگل 23 اپریل کو اسلام آباد میں ہوئی۔

ان مفاہمتی یاداشتوں میں سیلاب کے بعد بحالی، اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی، جنکاؤ ٹیکنالوجی، منصوبہ سازی برائے چین پاکستان ترقیاتی تعاون 28-2024 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں ابتدائی طبی امداد سینٹر کے لیے لیٹر آف ایکسچینج اور عالمی ترقیاتی اقدام کے تحت افرادی قوت کی ترقی سے متعلق پروٹوکول پر بھی دستخط کیے گئے۔

یہ معاہدے پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کی عکاسی کرتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین چائنا ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی لؤو ژاؤہوئی کی سربراہی میں چین کےاعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

چین نے پاکستان کی ہرمشکل میں مدد کی، وزیراعظم

وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔

شہباز شریف نے چائنا ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے لوگوں کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سی پیک کا دوسرا مرحلہ مختلف شعبوں میں ترقی کا باعث بنے گا

انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ترقی کا باعث بنے گا۔

شہباز شریف نے کہاکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے لیے اشتراک کا ایک اہم موقع ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائیڈونگ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، محسن رضا نقوی، احسن اقبال، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ پاکستانی و چینی حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی