“سیاستدانوں کا بھی یونیفارم ہونا چاہیے “مریم نواز کی پولیس وردی میں تصویر وائرل

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازجمعرات کو پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کے لیے پولیس یونیفارم پہن کر گئیں تو انکی تصویر آناً فاناً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار پولیس کا یونیفارم پہنا ہے جسے پہن کر مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اور مجھے معلوم ہے آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔
انکی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ہر طرف سے تبصروں کی پوچھاڑ ہو گئی۔
صحافی خرم شہزاد نے کہا کہ مریم نواز پولیس یویفارم میں کافی اچھی لگ رہی ہیں، ویسے اگر وزرائے اعظم، وزرائے اعلٰی اور سیاستدانوں کا بھی یونیفارم ہو تو کیسا لگے؟

شیری کے نام سے اکاونٹ استعمال کرنے والی صارف کا کہنا تھا کہ آپ انہیں پسند کریں یا ناپسند کریں مریم نواز خوبصورت تو ہیں۔

ایک صارف محمد علی نے مریم نواز کے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پولیس یونیفارم میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دو تصاویر چالیس سال کے فرق سے۔

صحافی رضوان رضی نے لکھا کہ “وردی کے احترام میں اضافہ ہوا”۔

تاہم کئی صارفین نے پولیس یونیفارم پہنننے پر مریم نواز کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
سابق وزیراعلی پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی بھی پیچھے نہ رہے۔ تصویر پر تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود اپنا مذاق بنوا رہی ہیں۔

سحرش مان نامی صحافی نے لکھا کہ محترمہ جس وردی کا بطور وزیراعلی تحفظ نہ کر سکیں آج وہی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنا رہی ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟