9/11 تقریب میں ممدانی اور اے او سی کی مبینہ ہنسی نے تنازع کھڑا کردیا

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں 11 ستمبر کے حملوں کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران نیویارک کے میئر زوہرن ممدانی اور رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئی۔

فوکس نیوز کے مطابق متاثرین کے نام پڑھنے کی تقریب کے دوران کیمرے نے ممدانی اور اوکاسیو کورٹیز کو ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے دکھایا۔ دونوں کی گفتگو سنائی نہیں دے رہی تھی، تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد ناقدین نے الزام عائد کیا کہ دونوں تقریب کی سنجیدگی کا خیال نہیں رکھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:9/11  کے 25 سال: امریکا نے کیا سیکھا اور کون سی غلطیاں اب بھی دہرائی جا رہی ہیں؟

سابق امریکی سینیٹر جان مک کین کی بیٹی میگھن مک کین سمیت متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ری پبلکن رکن کانگریس ویسلی ہنٹ نے کہا کہ گراؤنڈ زیرو ایک مقدس مقام ہے اور 11 ستمبر کا دن سیاسی سرگرمی یا تصاویر بنوانے کا موقع نہیں۔

تاہم سابق نیویارک میئر روڈی جیولیانی کے سابق سکیورٹی اہلکار مائیکل راگوسا نے ویڈیو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق وہ دونوں کے قریب کھڑے تھے اور کیمرے میں نظر آنے والا لمحہ صرف ممدانی اور اوکاسیو کورٹیز کے ایک دوسرے کو سلام کرنے کا تھا، جبکہ ان کے پیچھے موجود دیگر سیاست دان بھی بات چیت کر رہے تھے۔

ممدانی تقریب کے دیگر مواقع پر سنجیدہ انداز میں بھی نظر آئے۔ اس کے باوجود ویڈیو پر سوشل میڈیا میں بحث جاری رہی اور ناقدین نے کہا کہ 11 ستمبر کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران زیادہ احتیاط اور سنجیدگی کا مظاہرہ ہونا چاہیے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp