مودی نے پہلے اپنی ایئر فورس کے کپڑے اتروائے، اب رنگ بازی کررہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہیں اس لیے نریندر مودی بھڑکیں مار رہے ہیں اور رنگ بازی کررہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ’ایک زمانہ تھا کہ پڑوسی ملک سے آئے دن دہشتگرد ایکسپورٹ ہوتے تھے، جو ہمارے دیش کے جوانوں کو مار کر بھاگ جاتے تھے، اب سرجیکل اسٹرائیک ہوتا ہے۔‘

نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے، یہ گھر میں گھس کے مارے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب میں کہا ’پچھلی دفعہ گھس کر مارنے کی کوشش کی تھی، جہاز بھی گنوایا اور پائلٹ واپسی کا احسان بھی لیا، اپنی ایئر فورس کے کپڑے بھی اتروائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہیں اب ایک بار پھر نریند مودی بڑھکیں مار رہے ہیں اور رنگ بازیاں کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں