سوشل میڈیا کے دور میں خواتین اپنی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے نت نئے فیشن کرتی ہیں تو وہیں پر بھنویں بنوانے کا رواج بھی عام ہوگیا ہے لیکن خواتین اس سے بلکل بے پرواہ نظر آتی ہیں کہ جب وہ اپنی بھنویں بنواتی ہیں تو اس کا صحت پر کیا اثر ہوتا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اپنی بھنویں بنوانے والی خواتین کے پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
بھنویں بنوانے والی 2 خواتین میں ’سیسٹیمیٹک سارکوائڈوسس‘ نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جو قوت مدافعت کی ایسی حالت ہے جس میں پھیپھڑے پھول جاتے ہیں اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈاکٹروں نے آئی بروز بنوانے کے بعد خواتین کے اس حالت میں مبتلا ہونے کے کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔
دونوں خواتین نے اپنی آئی بروز مائیکرو بلیڈ کروائی تھیں، جو کہ ایک نیم مستقل ٹیٹو بنانے کی تکنیک ہے، جس سے ابرو گھنی دکھائی دیتی ہیں۔ اس عمل کے بعد خواتین کی آئی بروز میں نارنجی اور سرخ نشانات رونما ہوئے، جس سے پریشان ہونے کے بعد وہ اپنے متعلقہ ڈاکٹروں سے ملنے گئیں۔
خواتین کی متاثرہ جلد کی بایوپسی سے معلوم ہوا کہ دونوں خواتین سارکوائیڈوسس میں مبتلا تھیں۔ ان کے سینے کے ایکسرے اور اسکینوں سے معلوم ہوا کہ یہ بیماری ان کے پھیپھڑوں اور لمف نوڈس میں بھی موجود تھی۔