کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں مسلح افراد کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ سبی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 4 دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ بھرپور جوابی کارروائی پر دیگر 3 دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ایک عمارت میں چھپ گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی آپریشنل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر عمارت کا گھیراؤ کیا اور تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گرینیڈ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی