طلاق کے 15 سال بعد اداکارہ جویریہ عباسی کا دوسری شادی کا اشارہ

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کا اشارہ دے دیا، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کسی مرد کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے اور انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’شروعات‘، اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سُنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

جویریہ عباسی کی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ان کی بہن انوشے عباسی، بیٹی عنزیلہ عباسی سمیت دیگر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی تھی جس میں شمعون عباسی نے شرکت نہیں کی تھی۔

 اداکار سے سوالات بھی کیے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ جس پر اداکار نے ایک متنازع پوسٹ شیئر کی جس سے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں کہ یہ پوسٹ شمعون عباسی نے اپنی بیٹی اور سابقہ اہلیہ کے لیے کی ہے۔

شمعون عباسی نے بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ  چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروا رہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔

اداکار نے مزید لکھا تھا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے مگر میری مرضی ایسے افراد سے دوری اختیار کرنے میں ہی ہے، کچھ باطنی زخم آپ کی روح کو تکلیف پہنچانے سے بچا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی کے 12 برس بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک