وسیم اکرم شعیب اختر کو کیوں ڈانٹتے تھے؟

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا ایک پرانا انٹرویو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا کی خوب زینت بنا ہوا ہے ، جس میں وہ اپنے کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر نے انکشاف کیا ’مجھے سب سے زیادہ اپنے پورے کیرئیر کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے ڈانٹ پڑی ہے‘۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا’ یہ ڈانٹ مجھے باؤلنگ پر پڑا کرتی تھی کسی اور چیز پر نہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے جتنا بھی ان کے ساتھ کھیلا ہے، اس عرصے کے دوران میں گیند بازی وسیم اور وقار بھائی سے پوچھ کر ہی کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ ملکی و غیر ملکی انٹرویوزمیں بھی وسیم اکرم نے شعیب اختر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یہی کہا ہے’ ہم دونوں کے درمیان بہت اچھا رشتہ تھا اور میں نے ہمیشہ ہی اسے سمجھایا ہے۔‘

یاد رہے کہ ماضی میں کپل شرما کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا تھا’ بطور کپتان تمام کھلاڑیوں میں سے شعیب اختر کو سنبھالنا بہت مشکل ہوتا تھا کیونکہ جھوٹ بہت بولتا تھا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jack Roy (@challenger_future_)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان