ایران میں بارش کے ساتھ آسمان سے مچھلیاں برسنے لگیں، ویڈیو وائرل

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی ایران کے شہر یاسوج کے شہری اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں آسمان سے بارش کے ساتھ ساتھ مچھلیاں برستی دکھائی دیں۔اس نایاب منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔

ایرانی شہریوں کے شیئر کردہ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے اندر ٹریفک رواں دواں ہے. اس دوران سڑک پر درجنوں مچھلیاں گرتی دیکھی گئیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق مچھلیوں کا آسمان سے برسنا ایک نایاب موسمیاتی مظہر ہے جہاں چھوٹی مچھلیاں، مینڈک یا دیگر چھوٹے جانور بظاہر طوفان کے دوران آسمان سے غیر معمولی طور پر گرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

اگرچہ یہ سننے میں عجیب لگ سکتا ہے لیکن ایسے مظاہر کا ہونا دنیا میں مستند مانا جاتا ہے جس کی چند صورتیں ہیں۔

ایک ریسرچ یہ بتاتی ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے دوران بننے والے آبی بگولے جو دریا یا سمندر کے اوپر تشکیل پاتے ہیں، پانی سے مچھلیوں کواپنے اندر سمیٹ لیتے ہیں۔ جب مچھلیاں اوپر اٹھتی ہیں تو وہ بھنور کے ساتھ آگے بڑھتی ہوئی مخصوص مقام پر برستی ہیں جبکہ ایسا ہی کچھ ہوا کے بگولے یعنی ٹارنیڈو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق دریائی علاقوں میں جب گرج چمک کا طوفان داخل ہورہا ہوتا ہے تو موسم کی خرابی کے سبب پرندے پریشانی میں ادھر ادھر اڑنے لگتے ہیں اور اکثر اس الجھن کی کیفیت میں ان کے منہ میں مچھلیاں جو دریاؤں سے اُٹھائی گئی ہوتی ہیں زمین کی جانب گر پڑتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے!

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے!

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟