کیا نواز شریف 11 مئی کو پارٹی صدر نہیں بنیں گے؟

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نواز شریف 11 مئی کو مسلم لیگ ن کے صدر نہیں بنیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ایک  سینئر رہنما کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جو اس وقت اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کے صدر بھی ہیں، نے کچھ عرصہ قبل نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ دوبارہ پارٹی صدر بنیں کیوں کہ بطور وزیراعظم  وہ پارٹی کو وقت نہیں دے سکتے، جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے۔

دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی یہ تجویز دی کہ نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بننا چاہیے، ان کو پارٹی قائد کا عہدہ اس وقت دیا گیا تھا جب انہیں سپریم کورٹ نے پارٹی صدارت سے ہٹایا تھا لیکن اب نواز شریف پر پارٹی صدر بننے کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں، لہذا وہ پارٹی صدر بن کر مسلم لیگ ن کو بطور جماعت مضبوط بنائیں۔

سینئر پارٹی رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ پارٹی کے بڑے عہدوں پر بھی تبدیلی کی جائے، نواز شریف پارٹی صدر بننے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں لیکن وہ 11 مئی کو پارٹی صدر نہیں بن پائیں گے۔

یوم تکبیر والے دن نواز شریف کو پارٹی صدر بنایا جائے گا

ن لیگ میں پارٹی صدر کے ساتھ سیکریٹری جنرل بھی تبدیل ہوگا، حالیہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بطور سیکرٹری جنرل کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد پارٹی نے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کا نیا سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

نواز شریف کو پارٹی صدر اور خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنانے کا فیصلہ جنرل کونسل کے 11 مئی والے اجلاس میں کیا جانا تھا لیکن پارٹی نے یہ تجویز دی ہے کہ جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کی بجائے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر طلب کیا جائے۔

یہ تجویز دی گئی ہے کہ 11 مئی کو سی ای سی کا اجلاس بلایا جائے، جس میں پارٹی کے دیگر امور کے حوالے سے مشاورت اور 28مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کرنے کے حوالے سے سب کی رائے لی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر کے موقع پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی رہنماﺅں کی مشاورت اور تجاویز پر 28 مئی کو پارٹی اجلاس منعقد ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے 28 مئی 1998 کے جوہری دھماکوںکے26 سال مکمل ہونے پر اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پارٹی قائدین کی مشارت سے 11 مئی کو ہونے والا جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، پارٹی نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پورے قومی جذبے سے ملک بھر میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم