پاکستان اور چین کا آزاد کشمیر میں جاری پن بجلی منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چائنہ تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی) کے ایگزیکٹو نائب صدر وو شینگ لینگ اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ (سی ٹی جی آئی) کے چیئرمین وو شینگلنگ سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر غورخوض ہوا۔

محمد اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) بالخصوص انفراسٹرکچر کی ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں مواقعوں کا جائزہ شیئر کیا۔

نائب وزیر اعظم نے کروٹ اور جھمپیر سمیت پاکستان میں سی ٹی جی کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ماڈل پروجیکٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔؎

اسحاق ڈار نے قابل تجدید توانائی کو پاکستان میں نئی ​​حکومت کی طرف سے شناخت کیے گئے ترجیحی شعبوں میں سے ایک قرار دیا۔

چیئرمین سی ٹی جی آئی نے پاکستان کے ساتھ سی ٹی جی کی مسلسل وابستگی کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے آزاد جموں و کشمیر میں کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور پراجیکٹس جیسے جاری پن بجلی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ