مری کے بعد مارگلہ کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی، آتشزدی کی وجہ کیا ہے؟

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری کے مانگا جنگل میں آگ لگنے کے بعد گزشتہ روز مارگلہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے، ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ آگ لوئی ڈنڈی، رتہ ہوتر اور پیرسوہاوہ کے قریب 3 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، رومینہ خورشید عالم

دوسری جانب وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

آگ کی شدت میں اضافے کی وجہ؟

ہیٹ ویو اور ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ آگ لوئی ڈنڈی، رتہ ہوتر اور پیرسوہاوہ کے قریب 3 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں

آندھی کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی ہے انہوں نے کہا کہ تقریباً 150 اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام کیا جا رہا ہے، آگ کی شدت پر قابو پانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے، یوئیفا کی فیفا کو وارننگ

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین