کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل شروع، 30 طلبہ لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرغزستان میں امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہونے کے باعث پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور بشکیک سے ایک غیرملکی  ایئر لائن کی پرواز 30 پاکستانی طلبہ سمیت 180 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔

بشکیک میں موجود جو پاکستانی طلبہ ہاسٹل سے آسانی کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے وہ وطن واپس پہنچ سکے ہیں جن کی تعداد کل 30 ہے۔

غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے اے 571 آدھے گھنٹے کی تاخیر کے باعث لاہور پہنچی ہے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی زد میں پاکستانی طلبہ بھی آگئے۔ جس کے نتیجے میں کئی غیرملکی طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر امیر مقام کو ہدایت کی ہے کہ فوری کرغزستان روانہ ہوں اور وہاں کے حکام سمیت پاکستانی طلبہ سے بھی ملاقات کریں، جبکہ اب یہ خبر بھی سامنے آرہی ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق اور انجینیئر امیر مقام کل کرغزستان روانہ ہوں گے۔

کرغزستان میں کسی پاکستانی طالبعلم کی موت واقع نہیں ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں غیرملکی طلبہ پر ہونے والے حملے میں کسی پاکستانی طالبعلم کی موت واقع نہیں ہوئی، نہ ہی کسی طالبہ کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا، اس حوالے سے چلنے والی خبریں خلاف حقائق ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرغزستان میں ہاسٹل پر جب حملہ ہوا تو پاکستانی طلبہ وہاں پر موجود تھے، اب وہاں پر صورتحال معمول پر آرہی ہے، حکام نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستانی طلبہ کے والدین کو ہونے والی تشویش کا ہمیں احساس ہے، ہم نے اس واقعہ پر کرغزستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

کوئی طالبعلم واپس آنا چاہے تو سہولیات فراہم کی جائیں گی، ترجمان

ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات ہیں کہ اگر کوئی پاکستانی طالبعلم واپس آنا چاہے تو اسے سہولیات فراہم کی جائیں، اب یہ طلبہ پر ہے کہ وہ واپس آنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو طلبہ واپس آنا چاہیں گے حکومت ان کو سہولت فراہم کرے گی جبکہ جو وہیں رہنا چاہیں گے ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ ہم نے کرغزستان کے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے جبکہ وہاں کی حکومت نے بلوائیوں کے خلاف ایکشن بھی لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم