عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہاکہ عازمین حج کو خدمات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی عازمین حج کی خدمت کے لیے جدت پسندی خوش آئند ہے۔ عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مکہ اور مدینہ میں نئے پاکستان ہاؤس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی قیادت میں خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار سعودی کمپنیاں عمدہ کام کررہی ہیں۔

انہوں نے 40 ہزار پرائیویٹ عازمین حج کے ٹرانسپورٹ معاہدات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش کیا۔

چوہدری سالک نے کہاکہ سعودی وزارت حج نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج گروپ آپریٹرز تمام معاہدات اگلے 4 روز میں مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حج گروپ آپریٹرز اصلاحات کریں اور سعودی ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ اگر نجی حج گروپ آپریٹرز کی تاخیر کے باعث ان کے حجاج کو زحمت ہوئی تو وزارت ایکشن لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب