پی آئی اے نے چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے بڑی پیشکش کا اعلان کردیا

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) نے چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش کی ہے۔ پی آئی اے کے اس اقدام کا مقصد سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کے پر کشش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا پر کشش موقع فراہم کرنا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے پر فضا سیاحتی مقامات کے سفر میں سہولت کے لیے پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ حالیہ گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سیاح شمالی علاقہ جات کا رخ کر رہے ہیں ایسے میں پی آئی اے بھی اپنے مسافروں کو پر فضا منازل کی طرف سفر میں سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ سیاح زیادہ سے زیادہ اس پیشکش سے استفادہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ چترال میں موجود اے کلاس ہوٹلز نے صرف پی آئی اے کے مسافروں کے لیے 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان